سکھر، گیارہ سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کا تاحال پتہ نہ چل سکا

بدھ 3 دسمبر 2014 23:07

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) گیارہ سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کا تاحال پتہ نہ چل سکا ، والد بیٹی کی تلاش میں سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، گیارہ سال گذرنے کے باوجود بیٹی کا کچھ معلوم نہ ہو سکا ہے بالا حکام بیٹی کی تلاش میں مدد کریں والد کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے شیخ شنھین روڈ کے علاقہ مکین معمر شخص محمد یوسف عباسی نے گیارہ سال قبل روہڑی کے علاقے سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والی اپنی بیٹی زینت کی بازیابی کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ سال بیت چکے ہیں لیکن میری بیٹی ابتک گھر واپس نہیں آسکی ہے اس کی تلاش کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں تاہم پولیس بھی اس کی تلاش میں ناکام نظر آرہی ہے اس نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیٹی کی تلاش میں اسکی مدد کی جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں