مختلف شہروں سے لاشیں ملنا حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے ‘خورشید شاہ

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:23

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں سے لاشیں ملنا حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی قوم پرست جماعت کا کوئی کارکن کسی غیر قانونی کارروائی میں ملوث ہے تو اسے گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ جس طرح سندھ کے مختلف شہروں سے لاشیں مل رہی ہیں یہ طرزعمل حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کو عمران خان سے بات کرنی چاہئے تاکہ عوام پر سے دھرنوں کا بوجھ ہٹ سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اے ،بی ،سی ،ڈی اور ای پروگرام کے بعد ایف پروگرام ہی ہوگاجو فائنل ہوسکتا ہے ‘حکومت کو عمران خان سے بات چیت کرنی چاہئے تاکہ عوام کے پر اوپر سے دھرنوں کا بوجھ ہٹ سکے۔سید خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے چناوٴ پر سوال اٹھا تے ہوئے کہاکہ انتخابی اصلاحات میں ممبران کے انتخاب کا طریقہ کار بدل دیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں