خالد محمود سومرو کے قتل کیس میں پیش رفت ، سکھر پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، 12 ملزمان گرفتار ،نامعلوم جگہ منتقل

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں پیش رفت ، سکھر پولیس کا سندھ کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، بارہ ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ، ملوث ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا ، ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا میں مدرسے میں دروان نماز قتل ہونے والے جے یو آئی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پیش رفت ہوئی ہے ایس ایس پی سکھر کے پریس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کی قیادت میں پولیس پارٹی نے سندھ کے مختلف شہروں میں چھاپے ما ر کر بارہ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم جگہ منتقل کر کے ان سے تفتیش جا رہی ہے گرفتار ہونے والے ملزمان سے اہم انکشافات ہوئے ہیں اور دو افراد نے اہم معلومات فراہم کی ہے گرفتار افراد کے ناموں کو صغیہ راز رکھا جا رہا ہے ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ اور بلوچستان حکومت سے رابطہ کر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جائیں گے انشاء اللہ بہت جلد قاتلوں کا منظر عام لایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں