سکھر،گھوٹکی میں مسلح افراد نے میمن برادری کے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء)گھوٹکی میں مسلح افراد نے میمن برادری کے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،زخمی اسپتال منتقل ، ورثاء کا واقعہ کے خلاف احتجاج، تفصیلات مطابق گھوٹکیکی مکین میمن برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسلح افراد کی جانب سے برادری کے ایک شخص میر حمزہ پر حملہ کے خلاف سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھارو برادری کے افراد نے امیر حمزہ پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیاتھا جسے علاج کیلئے مقامی اسپتال پہنچایا مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارو برادری کے بااثر افراد ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں حکام بالا تحفظ فراہم کریں اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں