سندھی ثقافت ڈے، اندرون سندھ میں ثقافت اور ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے جوش و جذبہ ، شہر کی مختلف شاہراؤں پر سندھی ٹوپی اور اجرکوں کے اسٹال سج گئے ،سندھی ،گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص اسکولوں اور دیگر مقامات پر تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 6 دسمبر 2014 18:48

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) سندھی ثقافت کے دن کے حوا لے سے سکھر میں بھی سندھی ثقافت اور سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے جوش و جذبہ ، شہر کی مختلف شاہراؤں پر سندھی ٹوپی اور اجرکوں کے اسٹال سج گئے ،سندھی گیتوں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص اسکولوں اور دیگر مقامات پر تقریبات کا انعقاد ، ایسی تقریبات منعقد کرنے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے سندھ کی ثقافت کا اجاگر اور لوگوں میں سندھ کے کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھ ی سندھی ٹوپی اجرک ڈے کو منانے کیلئے جوش و جذبہ دیکھنے میں آ رہا ہے سکھر شہر کی مختلف شاہراؤں پر سندھی ٹوبی اجرک کی فروخت کیلیئے اسٹال قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں ، ٹی وی ،اور اخبارات کی جانب سے مختلف تاریخوں میں اس دن کو منانے کی تقریبات کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ سکھر کے اسکولوں کے طلبہ وطلبات میں بھی اس حوالے سے خاصا جوش پایا جاتا ہے سندھ ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے سکھر کے اسلامیہ سائنس کالج کی انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص کالج پرنسپل عبدالرزاق بلو چ تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں امتیاز بلوچ ، غفران ، سجاد میرانی ، شاہد میمن زیشان و دیگر کالج اسٹاف سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے سندھ کی روایتی ٹوپی و اجرک پہن کرشرکت کی تقریب میں کالج کے طلباء نے سندھ ثقافت کی اہمیت کے حوالے سے تقریری مقابلوں ، سندھی نغمات اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء تقریب سے داد وصول کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامیہ سائنس کالج کے پرنسپل عبدالرزاق بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ میں رہنے والے سندھ کے ثقافتی دن کو منا کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے نئی نسل میں آگہائی کے لئے زیادہ سے زیادہ تقریبات منعقد کی جائے تاکہ سندھ کی ثقافت کو قائم و دائم رکھا جا سکے نوجوان نسل میں سندھ کی اہمیت کا اجاگر کرنے کیلئے کالج انتظامیہ طلباء کو ہر پلٹ فارم فراہم کریگی تاکہ وہ تعلیم کیساتھ کیساتھ دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں