الیکشن ٹربیونل کے غوث علی شاہ کے حق میں فیصلہ پر (ن) لیگی کارکنوں کی خوشیاں ، مٹھائیاں تقسیم

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:57

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) کراچی الیکشن ٹربیونل کی جانب سے حلقہ این اے 215پر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے نواب علی وسان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیکر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دینے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کارکنان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) خیرپور ہاؤس میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی اور سید غوث علی شاہ کے پوتے سید نواز علی شاہ کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دینے پر مسلم لیگ(ن) سکھر کے کارکنان و عہدیداران میں مٹھائیاں تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل عہدیداران عبدالمجید شیخ، محمد حنیف ہاشمی، سجاد رضا عباسی، مقصود پنہور ودیگر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی مینڈیٹ سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اسلام آباد میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے کسی قسم کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں