سکھر سینٹرل جیل ون میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:17

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سکھر سینٹرل جیل ون میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔اس ضمن میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے 4قیدیوں کے بلیک وارنٹ ملتے ہی ان کو سزائے موت دے دی جائے گی ۔اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل ون میں اس وقت سزائے موت پانے والے 4قیدی ایسے ہیں جن کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں ،ان میں عبدالرزاق ،عطاء اللہ ،اعظم اور جلال شامل ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق ان میں سے دو قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔انتظامیہ کے مطابق سکھر جیل میں اس وقت وقت سزائے موت کے 95قیدی موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں