سکھر:شوہر کے مظالم سے تنگ آکر خاتون بچوں سمیت تحفظ کیلئے وویمن اسٹیشن پہنچ گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) شوہر کے مظالم سے تنگ آکر خاتون بچوں سمیت تحفظ کیلئے وومین اسٹیشن پہنچ گئی ، شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے تحفظ فراہم کیا جائے ، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے کی رہائش پذیر چار بچوں کی ماں مسمات خدیجہ زوجہ بخت علی لغاری نے اپنے دو بچوں فرزانہ ، یاسین کے ہمراہ شوہر کے مظالم سے تنگ آکر وومین پولیس اسٹیشن پہنچ گئی جہاں اس نے پولیس اور میڈیا کو بتایا کہ اس کے شوہر کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اور وہ بلاجواز مجھے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس کی وجہ سے میں گھر سے بھاگ کر تحفظ کیلئے یہاں پہنچی ہوں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں