سکھر،افغان مہاجرین سمیت غیر ملکیوں کے خلاف چھان بین شروع

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:04

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ملک کے دیگر شہروں کے طرح سندھ کے بالائی علاقوں سمیت سکھر میں افغان مہاجرین سمیت غیر ملکیوں کے خلاف چھان بین شروع کردی گئی، سکھر اور اسکے گرد نواح کے ہوٹلوں , مسافروں خانوں کی سخت نگرانی اور تلاشی ،غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو جلا وطن کیا جائے گا ،زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکیوں کے خلاف چھان بین کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے انکے شناختی کارڈ دیگر اسناد کو چیک کیا جائیگا اور سال دو ہزار تیرہ سے پہلے کے مقیم افغان مہاجرین جن کے افغان شہری کے کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے ایسے افغان باشندوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ان کو ملک بدر کیا جائے گا ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں , مسافروں خانوں پرکچی آبادیوں میں اچانک چھاپے مارکر افغان باشندوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے واضح رہے کہ سکھر شہر کے گنجان آبادی نیو پنڈ , غریب آباد , بیراج روڈ ,تیر چوک سمیت دیگر علاقوں دوکانوں اور گھروں کے مالکان نے افغان باشندوں کو بنا کسی شناخت کے اپنی جگہیں کرایوں پر دے رکھی ہے جس کے بدلے مالکان منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سال 25-7-2013سے اکتیس دسمبر دو ہزار پندرہ تک کے جن کو پناہ گزین کے کارڈ جاری کئے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں