سکھر،امیدعلی رند کے گھر چار جڑواں بیٹیوں کی پیدائش، ایک بچی انتقال کرگئی دیگر بچے اسپتال منتقل

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:36

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سکھر بچل شاہ میانی میں امیدعلی رند کے گھر چار جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ایک بچی انتقال کرگئی دیگر بچے اسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کے رہائشی امید علی رند کی بیوی کے چار جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہو ئی جس میں سے ایک بچی انتقال کرگئی جبکہ تین بیٹیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے بچیوں کا علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اسپتال میں موجود امید علی نے بتایا کہ میرے گھر چار بیٹیوں کی پیدائش اللہ کی بڑی رحمت ہے گزشتہ روز بیوی صغراں نے چار بیٹیوں کو جنم دیا تھا جس میں ایک بیٹی انتقال کرگئی ہے جبکہ دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے پیدائش گھر میں ہوئی تھی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں