سکھر،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے انتظامیہ کی بے رخی ، ایس ڈی اے نے علامتی بھوک ہڑتال کی کال دیدی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے انتظامیہ کی بے رخی ، ایس ڈی اے نے علامتی بھوک ہڑتال کی کال دے دی ، کل(آج ) سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج اور بھوک ہٹرتالی کیمپ لگا یا جائیگا ، شہر سے منتخب نمائندے اور افسران شہری مسائل کے حل میں مخلص نہیں، ایس ڈی اے کے رہنماؤں کا اجلاس میں خطاب ، تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویلپمنٹ الائنس سکھر کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کے منعقد ہوا اجلاس میں سکھر ڈویلپمنٹ الائنس میں شامل جماعتوں پی ٹی آئی کے دوا خان، ایوب فاروقی، سنی تحریک کے محبوب علی سہتو، متحدہ قومی موومنٹ کے دیوان چند چاولہ، سکھر شہری اتحاد کے مولانا عبیداللہ بھٹو،جے یو پی کے مشرف محمود قادری، جماعت اسلامی کے حزب اللہ جکھرو، نظام مصطفےٰ پارٹی کے حامد محمود فیضی، جسقم کے غلام مصطفےٰ پھلپوٹو،فنکشنل مسلم لیگ کی صفیہ بلوچ، سکھر ایجوکیشنل نیٹ ورک فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر انیس الرحمن، تنظیم پاکستانی کے ڈاکٹر سعید اعوان،سکھر بلڈ بینک کے عبدالجبار، سٹیزن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سید عمران علی شاہ، سٹیزن ایکشن کمیٹی کے اقبال میمن، تحریک جعفریہ کے اشفاق بھٹی، اولڈ میٹریل ایسوسی ایشن کے ندیم آرائیں، کچا بندر ایسوسی ایشن کے اصلاح الدین شیخ، عوامی جمہوری پارٹی کے شاہ محمد انڈھڑ، کپڑا مارکیٹ کے حاجی عمر ، سکھر موٹر ورکس کے تاج محمد شیخ، غلام حسین، غریب نواز فاؤنڈیشن کے اللہ وسایو انڈھڑ،و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر سے منتخب نمائندے اور افسران شہری مسائل کے حل میں مخلص نہیں۔

(جاری ہے)

سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کی جانب سے اپنی شروع کردہ احتجاجی تحریک کو تیز کرتے ہوئے آج مورخہ 28 دسمبر بروز اتوار کو صبح گیارہ بجے سے سہ پہر 01:00 بجے تک سکھر پریس کلب کے سامنے شہری مسائل کے حل کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔اس موقع پر تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کی جانب سے شہری مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور ہم شہری مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جس کیلئے آج بروز اتوار سکھر پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی اور 12 ربیع الاول کے بعد احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم اعلانات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں