سکھر؛ شہری مسائل کے حل کے لیے مردوں کے ساتھ خوا تین بھی احتجاج بھی نکل آئیں

اتوار 28 دسمبر 2014 16:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) سکھر میں شہری مسائل کے حل کے لیے مردوں کے ساتھ خوا تین بھی احتجاج بھی نکل آئیں ، سکھر ڈولپمنٹ الا ئنس کی جانب سے احتجاج ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی بھی شریک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق سکھر مین بڑھتے ہو ئے مسائل کے خلاف سکھر ڈولپمنٹ الائنس کی جا نب سے سکھر پریس کلب پر سکھر ڈولپمنٹ لا ئنس کے صدر جا وید میمن کی قیا دت میں شہر کی مختلف سیا سی و سما جی تنظیموں کے کا رکنوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شر کت کی جبکہ سکھر سے حق پر ست رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ بھی شریک ہو ئے اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر اس وقت مسائل کا شکار ہے یہاں پر پینے کے لیے شہریوں کو صاف پا نی تک مسیر نہیں نو جوان طلباء کے لیے کو ئی یو نیورسٹی نہیں جو میڈیکل کا لج ہے اس کو بھی کسی اور شہر لے جا نے کی باتیں کی جا رہی ہیں سڑکیں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار ہیں شہریوں کی زندگی دو بھر ہو کر رہ گئی ہے یہاں سے منتخب ہو نے وا لے نما ئندوں نے کبھی اس شہر پر کو ئی توجہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے مسا ئل بڑھتے جا رہے ہین مگر ان مسا ئل کو حل کر نے وا لا نہیں ہے حکو مت سندھ کے اس تیسرے بڑے شہر کے مسائل سے لا تعلق بنی ہو ئی ہے ان حا لا ت میں شہری سڑکوں پر نہیں آئیں گے تو کہاں جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ شروع کر دہ تحریک مسائل کے حل تک جا ری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں