پنجاب میں ملا زمتوں میں معذوروں کا کوٹہ بڑھا نے پر سندھ میں معذور افرادکا احتجاج

اتوار 28 دسمبر 2014 16:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پنجاب میں ملا زمتوں میں معذوروں کا کوٹہ بڑھا نے پر سندھ میں معذور افراد سڑکوں پر نکل آئے سکھر میں معذور اتحاد کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے شاہنواز کا ندھڑو ، غلام رسول ، طالب ملاح کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے اس مو قع پر سندھ حکو مت کے خلاف نعرے با زی کی مظاہرین نے بتا یا کہ ملک کے ایک صو بے میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کے مختص کو ٹے میں اضا فہ کیا جا رہا ہے مگر دوسرے صو بے میں تو معذروں کے لیے مختص کو ٹے پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے جو معذروں کے کو تے پر بھی ڈا کے ڈا لے جا رہے ہیں جس کی مثال پو لیس میں بھرتی ہے جس میں ایک فیصد بھی معذور افراد کو نہیں دیا گیا ہے سندھ میں تو معذرووں کے ساتھ نا انصا فی کی جا رہی ہے جس پر سندھ کے معذور افراد یہ سو چنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا وہ سندھ میں نہیں رہتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں معذور افراد کو کوٹے میں اضا فہ کیا جا ئے اور اس پر پو ری ایما نداری کے ساتھ عمل کر کے ان میں سے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں