سکھر، پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

جمعرات 8 جنوری 2015 14:42

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے صدر بشیر احمد چنہ کی صدارت میں ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں سید حسن شہید، محمود الحسن، نذیر کمبوہ، شبانہ خاصخیلی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سماجی رہنما اور تاجر اعجاز شیخ کے والد یوسف شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں