سکھر، اندورن شہر میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ،شہریوں کو شدید مشکلات

جمعرات 8 جنوری 2015 14:42

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں اندورن شہر میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ، شہریوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات ، انکروچمنٹ فورس خاموش تماشائی ، شہر سے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے مستقل بنیادوں پر مہم چلائی جائے ، سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیموں سمیت شہریوں کا پرزور مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود شہر سکھر کے مختلف رہائشی و کاروباری علاقوں شاہی بازار ,شہید گنج , پان منڈی , ڈھک روڈ , نشتر روڈ , مارچ بازار , لیاقت چوک , نمک بازار , غریب آباد , مہران مرکز , مشن روڈ , نیم کی چاڑی ,مینارہ روڈ ,صرافہ بازار ,شکارپور روڈ , نواں گوٹھ, شالیمار روڈ و دیگر علاقوں میں تجاوزات میں کمی کے بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے کاروباری مراکز پر بااثر تاجر وں نے اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھوں پر سامان سجا رکھا ہے جبکہ کئی دکانداروں نے تو اپنی دکانوں کے ّآگے ماہانہ ادائیگی کی صورت میں ریڑھی بانوں اور ٹھیلے کھڑے کردیئے ہیں جس کی مد میں انہیں یومیہ اور ماہانہ ہزاروں روپے کی آمدنی مل رہی ہے ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے تجارتی مراکز اور شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنے سے کشادہ سڑکیں تنگ ہو چکی ہیں تجاوزات کے باعث بیراج روڈ ,گھنٹہ گھر , اسٹیشن روڈ , ایوب گیٹ , شالیمار روڈ , پولیس ہیڈ کواٹر , محمد علی کینٹین روڈ , شکارپور روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہے اندورن شہر بازاروں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے باعث بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والوں بالخصوص خواتین بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا اٹھنا پڑتا ہے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے متعد د مرتبہ تجاوزات کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکیں ہیں سکھر کی سیاسی ، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان , سنی تحریک کے محبوب علی سہتو , جے یو پی کے مشرف محمود قادری , موٹر ورکس کے اکبر علی , شفیق بھٹی , پی ایم ایل ن کے دلاور خان , خورشید میرانی , شہزاد عاصی , جے یو آئی کے قاری لیاقت علی مغل , مولا نا عبدالحق مہر , سکھر پارٹیز لائنس کے نواب عامر عباسی , سکھر ڈوپلمنٹ الائنس کے حاجی جاوید میمن , پی ٹی آئی کے دوا خان دیگر سیاسی , سماجی تنظیموں کے رہنماؤں شہریوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بنا ء کسی سیاسی دباؤ کے آپریشن کیا جائے اور انسداد تجاوزات مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے اور تجاوزات میں ملوث اور قوانین کی خلاف کرنیوالوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو فعال کیا جائے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جاسکے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں