سکھر،کیمرامین اور فوٹوگراشعبہ صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،جنرل سیکرٹری خالد بھانبھن

جمعرات 8 جنوری 2015 14:43

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سکھر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری خالد بھانبھن نے کہا ہے کہ کیمرامین اور فوٹوگرافر ز کا شعبہ صحافت میں اہم کردار ہے اور وہ اس شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے وفد کے ہمراہ کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورے اور ان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

وفد میں جوائنٹ سیکریٹری امداد بوذدار، آفس سیکریٹری علی محمد شر، خصوصی نائب صدر سحرش کھوکھر، خصوصی جوائنٹ سیکریٹری آسیہ بلوچ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نادر خان، رابعہ بھٹی بھی شریک تھے۔ کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر رئیس ابڑو ، نائب صدر عمران شیخ، جنرل سیکریٹری جاوید گھنیو، جوائنٹ سیکریٹری ریاض سومرو، خازن نعیم غوری، پریس سیکریٹری اسامہ طلعت، آفس سیکریٹری سلمان انصاری ، حیات کھوکھر، ابراہیم سومرانی، بخش علی پھلپوٹو، راجہ شاہد و دیگر نے سکھر پریس کلب کے نومنتخب عہداداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر ہی کہ وہ صحافیوں کے مسائل خصوصاََ کیمرامین و فوٹو جرنلسٹس کو فیلڈ میں درپیش مسائل اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملاقات میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے متعلق غور و خوص کیا گیا اورکیمرامین و فوٹو گرافرز نے اپنی مثبت تجاویز بھی سکھر پریس کلب کے عہدیداران کو پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد بھانبھن و دیگر کا کہنا تھا کہ وہ کیمرامین و فوٹو جرنلسٹس کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے نومنتخب باڈی کو بلامقابلہ منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا،وہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے اور اپنی کارکردگی کے ذریعے نئی مثال قائم کریں گے، جس کے لئے انہیں کیمرامین و فوٹو جرنلسٹس کا تعاون درکار ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں