سکھر،تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

جمعرات 8 جنوری 2015 14:44

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان نے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ، صوبائی صدر کے عہدے کے خلاف قرارداد منظور ، صوبائی صدر نادر خان اکمل لغاری و دیگر قیادت کی بدولت پی ٹی آئی سندھ میں متحرک نہیں ہو سکی ہے ،فیصلہ پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے کیاگیا ہے ، ، کارکنان کیساتھ زیادتی یا جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کئے تو بھرپور جواب دیا جائیگا ، پی ٹی آئی صدر محمد ایوب فاروقی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سکھر ریجن کا اہم اجلاس انصاف ہاؤس قریشی روڈ پرانہ سکھر میں ضلعی صدر سکھر محمد ایوب فاروقی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں خیرپور‘ گھوٹکی‘ نوشہروفیروز‘لاڑکانہ‘ شکارپور‘ جیکب آباد اضلاع اور ان کے تعلقوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے بھی شرکت کی اس موقع پر ریجن کے تمام عہدیداروں کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ضلعی صدر سکھر محمد ایوب فاروقی کی جانب سے صوبائی صدر نادر اکمل لغاری کے عہدے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ایوب فاروقی کا کہنا تھا کہ نادر اکمل لغاری پی ٹی آئی کے ایجنڈے کے خلاف کام کر رہے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی سندھ میں تاحال مکمل طور پر سرگرم نہیں ہوسکی ہے ضلعی صدرلاڑکانہ شاہد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بائی لازمیں ریجنل کوآرڈینیٹر کا کوئی عہدہ نہیں جبکہ نادر اکمل لغاری ذاتی پسندیدگی کے باعث سندھ میں غیرقانونی عہدے تقسیم کرنے کے علاوہ پارٹی کو بڑھانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں اگر رب نواز کلوڑ نے آئندہ خود کو ریجنل کوآرڈینیٹر لکھا تو قانونی کارروائی کی جائیگی اجلاس کے آخر میں ایک وفد تشکیل دیا گیا جو اسلام آباد جاکرپارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے ان کو پارٹی کے حوالے سے سندھ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرکے مطالبہ کریگا کہ نادر اکمل لغاری اور اس کے حواریوں کو فوری طور پارٹی سے برطرف کیا جائے اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریجن کا اگلا اجلاس 18 جنوری کو نوشہروفیروز میں منعقد کیا جائیگا جس میں ریجن کی باڈی تشکیل دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں