سکھر،چوری ، ڈکیتی و اغواء کے بڑھتے واقعات کے خلاف شہری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 8 جنوری 2015 20:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء)سکھر میں چوری ، ڈکیتی و اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر سکھرپولیس اور امن کا علامتی جنازہ نکلا گیا اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، قاری لیاقت علی مغل ، سید عمران شاہ ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر نے کی اس موق ہر مظاہرین نے سکھر پولیس کے خلاف تحریری پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر پولیس کی مجرمانہ اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بنتا جا رہا ہے شہر میں نہ تو کسی کا مال محفوظ ہے اور نا ہی کسی کا سامان سکھر پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے صرف دعوے تک ہی محدود نظر آتی ہے ایسا لگتا ہے ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو صرف سیاسی کالوں پر کام کر رہے ہیں سکھر شہر پولیس کی غفلت کے باعث بدترین شہر بن چکا ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے سکھر پولیس کی مجرمانہ خاموشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہرمیں چوری ، ڈکیتی اور اغواء کی بڑھتی ہوئی واردتوں کی روک تھام کیلئے موئثر اقدام کئے جائے اور لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ فراہم کریں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں