11جنوری نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان شہداء اہلسنت کانفرنس اہلسنت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی،محبوب علی سہتو

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:13

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہ 11جنوری نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان شہداء اہلسنت کانفرنس اہلسنت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اہلسنت شرکت کرینگے سکھر سمیت اندورن سندھ سے قافلے روانہ ہو نگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی کنونیر خرم شہزاد , انور کمال بلوچ , بلال سومرو , دانش قادری , فہیم الدین شیخ , دیگر کارکنوں نے بھی شرکت کی محبوب علی سہتو نے مزید کہا ہے کہ شہداء اہلسنت کانفرنس سے سنی تحریک کے امیر شہید سلیم قادری کے صاحبزادے امیر بلال سیلم قادری دیگر علماء کرام خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ سنی تحریک ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کیساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ جو ملک میں مدارس کی فنڈز کی جانچ پڑتال سے خوفزدہ ہیں کیا ان کا تعلق دہشتگردوں سے ہے حکومت مدارس کے فنڈز کی مکمل جانچ پڑتال کرے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں