ایسا لگتا ہے پولیس از خود جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے،ڈاکٹر سعید احمد اعوان

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:14

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان کا کہنا ہے کہ جس طرح سکھر شہر میں اسٹریٹ کرائم ، چوری ، ڈکیتی کی واردتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے پولیس از خود جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے شہر میں موٹرسائیکل چوری، اغوا برائے تاان ، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہے ضلع سکھرمیں ایس ایس پی تنویر تنیو ایس پی مجد حیات جیسے افسران کی موجودگی میں کرائمز میں اضافے کے باعث ایسا لگتا ہے کہ تھانوں کیا نچارجز متحرک نہیں ہیں یا ان افسران کو فیل کرنا چارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں معززین شہریوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں محمد صدیق سومرو ، حاجی محمد مبین ،عمران خان اچکزئی و دیگر موجود تھے معززین شہریوں نے تنظیم پاکستانی کے سربراہ کو شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی واردتوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں پولیس کی غفلت کے باعث روزانہ کی بنیاد پر موٹرسائیکل چوری ہورہی ہیں جو انتہائی افسوسناک بات ہے پولیس کو چاہئے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید احمدا عوان نے کہا کہ وفد کو یقین دلایا کہ تنظیم پاکستانی کے رہنماؤں کا ایک وفد بہت جلد پولیس افسران سے ملاقات کر کے ان کو مسائل سے آگاہ کریگا ڈاکٹر سعید احمد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور ایک غریب آدمی بڑی مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر موٹرسائیکل لیتا ہے اگر وہ چوری ہوجائے تو اس کا کیا ہوگا انہوں نے کہا کہ شہرمیں ٹریفک جام کے مسائل بھی ابھی تک حل نہیں ہوتے شہرمیں غیرقانونی اڈے قائم ہیں لیکن ان پر بھی کوئی کام نہیں ہورہاہے لگتا ہے کہ پولیس سورہی ہے اب عوام کو جاگنا پڑے گا ایس ایس پی سکھرنے اسٹریٹ اور دیگر کرائمز کیخلاف ایکشن نہ لیا تو پھر تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتیں متحدہوکر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں