سکھراولڈ مٹیرئیلس ایسوسی ایشن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:14

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سکھراولڈ مٹیرئیلس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ندیم آرائیں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حخومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ کمی کردی ہے مگر اس کے باوجود اشیاء خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صدر محمد اجمل ملک، شہروز چاچڑ ، محمد فاروق، صدیق قریشی اسلام الدین قریشی، حضور بخش گڈانی، اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی محمد ندیم آرائیں نے مزید کہا کہ آٹا، چینی، چاول ،گھی، تیل، دالوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتی بڑھتی ہیں تو مہنگائی کا نعرہ لگاکر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتا ہے اور اب جب تیل کی قیمتیں گرچکی ہیں تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیاجارہاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم رکے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ثمرات مل سکیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں