سکھر،نساسک انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ، صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

منگل 13 جنوری 2015 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) نساسک انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہرکے کاروباری و رہائشی علاقوں کی گلیوں ، محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف پاکستان سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام معززین علاقہ مکینوں اور تاجروں نے پاکستان سنی تحریک کے کنوینیر محمد رضوان قادری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نساسک انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نساسک جب سے سکھر میں مسلط کیا گیا ہے اس دن سے لیکر آج تک سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کو گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ میں مبتلا کر دیا گیا نئے ایم ڈی نساسک کی تعیناتی کے بعد شہر کی سڑکیں تو کچھ صاف ہوئی ہے لیکن شہر کے کاروباری اور رہائشی علاقوں میں گندگی و صفائی کے انتظامات نہ ہونی کی وجہ سے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو انتہائی افسوسناک بات ہے نساسک کا عملہ صبح کے اوقات میں کچھ دیر کیلئے آتا ہے بنا صفائی کے چلا جاتا ہے انہوں نے نساسک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے شہر کی سڑکیں صاف کرنے کیساتھ ساتھ شہر کے کاروباری و رہائشی علاقوں پر بھی توجہ دیکر شہریوں اور تاجروں کی مشکلات دور کی جائے اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں