تعلیم دنیاکا سب سے بڑا ہتھیار ہے،ڈی آئی جی سکھر،

لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کریں، اللہ رکھیو میرانی

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:24

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سائیں اللہ رکھیو میرانی نے کہا ہے کہ تعلیم دنیاکا سب سے بڑا ہتھیار ہے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کریں اور بچوں کے مستقبل کیساتھ پاکستان کا نام روشن کریں ،تعلیم کے بنا ملک ترقی نہیں کرسکتا ملاح برادری آپسی اختلاف بھلا کر ایک پلٹ فارم پر متحد ہو کر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں برادری متحد و منظم طریقہ کار سے اپنے ووٹ کے حق کادرست استعمال کریں توسندھ میں سترہ سیٹیں ایسی ہیں جو ہم جیت نہیں سکتے تو کم سے کم مخالف امیدوار کے لئے مسائل ضرور کھڑے کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں سندھ ملاح فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں ملاح فورم کے ریجنل صدر شفقت میرانی , جنرل سکیریٹری دلبر میرانی , ضلعی صدر شیر محمد میرانی , خورشید احمد میرانی , امام الدین کھوسو , آغا جاوید پٹھان ,سمیت سندھ بھر سے ملاح برادری کے افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ ہمیں دھڑے بندی سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا برادری کی فلاح و بہود کے لئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا غلامی کو دور ختم ہو چکا ہے موجودہ دور جدید تعلیم اور دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا دور ہے یہ تب ممکن ہو گا جب ہم اپنے بچوں خاص کر لڑکیوں کو اچھی تعلیم دلائیں ملاح فورم غریبوں کی تنظیم ہے جس کا مقصد لوگوں کی مدد کرنا ہے آج کے ملاح کے ملاح میں زمین آسمان کو فرق ہے ہم لوگوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنا چاہتے ہیں ملاح برادری کے لوگ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ایک ووٹ جیت اور ہار کا فیصلہ کرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعلیم ستی کردی ہے والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور لڑکیوں کی شادی نکی مرضی کے مطابق کریں سکے معاشرے پر اچھے اثرات پڑتے ہیں ہماری بچیاں تعلیم یافتہ ہونگی تو وہ اپنے بچوں کی بہتر پرور ش کرسکیں گی ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برادری کے ووٹ کا فیصلہ انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی طور پر کیا جائے گا تاکہ اس سے برادری کے لوگوں کو فائدہ پہنچے تقریب میں مہمانوں کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں