سکھر،وکلاء برادری کا توہین آمیز خاکے شائع کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور فرانسیسی حکومت کیخلاف فلک شگاف نعرے بازی

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سکھر کے وکلاء برادری کی جانب سے توہین آمیز خاکے شائع کرانے والے فرانسی جریدے کے خلاف سیشن کورٹ کے احاطے میں وکلاء برادری کی بڑی تعدا د نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فرانسیسی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء برادری کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف حکومت پاکستان اور اسلامی ممالک عالمی برادری کے سامنے شدید احتجاج کریں مغربی ممالک مسلمانوں کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں مقد س ہستیوں کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا توہین رسالت ,ﷺ دنیا کو سب سے بڑا جرم ہے گستاخی کرنیوالوں کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں فرانس کاجریدہ آزادی رائے کے نام پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرکے دنیا میں امن کو تباہ کر نا چاہتا ہے جریدے کو مغر ب کی پشت پناہی حاصل ہے وکلاء برادری نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے حکومت قومی اسمبلی میں مذمتی قراد داد کی منظوری کے ساتھ فرانس اور یورپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں اور فرانسیسی جریدے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں