انڈر25سندھ انٹر ریجنل ہاکی چمپئن شپ کل سے پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں شروع ہو گی،محمد رمضان جمالی

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:11

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رمضان جمالی نے پی آر او نیشنل بنک عظمت اللہ و دیگر کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نیشنل بنک کے تعاون سے انڈر25سندھ انٹر ریجنل ہاکی چمپئن شپ مورخہ 19جنوری سے پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں شروع ہو رہی ہے جو 24جنوری تک جاری رہے گی چمپئن شپ کا افتتاح ایم پی اے سید اویس قادر شاہ جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خاص قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ہونگے، انڈر25سندھ انٹر ریجنل ہاکی چمپئن شپ میں ریجنل کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جن میں کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں اس موقع پر انڈر25سندھ انٹر ریجنل ہاکی چمپئن شپ کے آرگنائیزر محمد عارف محمود ، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ محمد حسن بلوچ ، انٹر نیشنل ہاکی ایمپائیر ذوالفقار علی نے انڈر25سندھ انٹر ریجنل ہاکی چمپئن شپ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں