سکھر، بھل صفائی کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ بلا تاخیر جاری

منگل 20 جنوری 2015 21:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان کی خصوصی ہدایت پر بھل صفائی کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ بلا تاخیر جاری رہا چند علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کے بحران کا سامنا اسسٹنٹ منیجر نساسک محمد علی مہیسر نے بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے ان خیالات کا اظہارواٹر سپلائی فیس تھری کے انچارج دانش قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نہروں کی سالانہ بھل صفائی کے باعث سکھربیراج سے نکلنے والی نہروں کو بند کردیا گیا تھا ہم نے ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان کی خصوصی ہدایت پر پرانا سکھر، بابن شاہ کالونی، میرانی محلہ ، نصرت کالونی نمبر5پرانا سکھر، وسپور محلہ، حسن چوک سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی گئی ہماری ہرممکن کوشش تھی کہ کسی بھی علاقے میں پانی کا بحران پیدا نہ ہوصرف چند علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی میں دشواریاں پی آئیں پرانا سکھرکے رہائشی محمد شاد، یوسف راجپوت، محمد عثمان ، فرحان علی اور دیگر نے شہریوں کو بھل صفائی کے دوران پانی کی مسلسل فراہمی پر اسسٹنٹ منیجر اور واٹر سپلائی فیس تھری کے انچارج کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں