سکھر،محسن انسانیت خاتم النبین رسول اکرم کی ولادت باسعاد ت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 20 جنوری 2015 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء )مرکزی جمعیت اہلحدیث و جماعت غربا ء الحدیث ضلع سکھر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں محسن انسانیت خاتم النبین رسول اکرم ﷺ کی ولادت باسعاد ت کے حوالے بعنوان (سیرت النبی ﷺاور عصرحاضر کے تقاضے )کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سکھر شرجیل کریم کھرل ، ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فیصل عباسی ، مرکزی امیر جماعت الحدیث مفتی محمد یوسف قصوری ، ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحمان ثاقب،حاجی عبدالمتین بندھانی و دیگر علماء کرام نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مہمان گرامی نے اپنے خطابات میں کہا ہے کہ آقا دو جہاں حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعاد ت ہمارے لئے باعث نجات ہے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں