سکھر،ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان کی تعیناتی کے باوجود شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر،ڈرینج سسٹم مفلوج ہو گیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:34

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان کی تعیناتی کے باوجود سکھرمیں صفائی کی صورتحال ابتر،ڈرینج سسٹم مفلوج ہو گیا ، شہر کے مختلف مقامات پر گندہ پانی جمع ، نساسک عملہ غائب ، شہریوں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا، شہری مسائل کے حل کیلئے سماجی و تجارتی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی ، شہری مسائل حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سنجیدیگی سے اقدام کریں بصورت دیگر شہر کا اللہ ہی حافظ ہے ، شہریوں کا اظہار تشویش ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور نساسک کی عدم توجہی اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھرمیں صفائی کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے گذشتہ روز سکھرکے مختلف علاقوں پرانہ سکھر تانگہ اسٹینڈ ، مینارہ روڈ، لطیف پارک، شالیمار روڈ،جیلانی روڈ ، بروہی محلہ و دیگر مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں پرانہ سکھر کے علاقے لطیف پارک، مینارہ روڈ، شالیمار روڈپر سارا دن گندا پانی جمع رہا اور نساسک کا عملہ غائب رہا ایم ڈی نساسک کے شہرمیں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہری اور تجارتی تنظیمیں بھی شہرمیں صفائی کی ابتر صورتحال پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیشہریوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور غفلت برتنے والے افسران و عملے کو معطل کر کے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائے بصورت دیگر اگر یہی صورتحال رہی تو پھر شہر کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں