سکھر،اسٹیم انگلش پبلک اسکول کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:43

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)اسٹیم انگلش پبلک اسکول پرانا سکھرکی انتظامی کمیٹی کا ایک اجلاس محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسکول کی میڈم جمیلہ راجپوت اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اسکول میں سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے محمد عارف کے اعزاز میں اسٹیم پبلک اسکول سکھرمیں پیر 26جنوری کو ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز انسٹیٹیوشن کے عہدیداران شرکت کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں