پنو عاقل کے گاؤں پیر صفر کے علاقہ مکین مہر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کا معصوم بچوں کے ہمراہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 29 جنوری 2015 17:00

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پنو عاقل کے گاؤں پیر صفر کے علاقہ مکین مہر برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے معصوم بچوں کے ہمراہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جوابداروں کی گرفتاری اور پولیس کی سست روری کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مہر برادری کے لالہ محمد قاسم مہر ، مسمات حنیفاں ، محمد ایوب مہر نے بتایا کہ جوابداروں نے نذیر ، احمد دین ، بشیر و دیگر نے پانچ ماہ قبل ہمارے ایک شخص قربان علی مہر کو بلاجواز بے گناہ قتل کر دیا تھا متعلقہ تھانے پر ملوث جوابداروں کے خلاف رپورٹ درج ہے تاہم پولیس جوابداروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ملوث ملزمان ہمیں شکایات کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہیں انصاف کیلئے جائے تو جائے کہاں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث جوابداروں کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں