سکھر ،پولیس کا ایس ایس پی تنویر تنیو کی سربراہی میں کرم پور میں اغوا کاروں کیخلاف آپریشن ، دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 9 فروری 2015 23:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) سکھر اور کشمور پولیس کا ایس ایس پی سکھر تنویر تنیو کی سربراہی میں کرم پور میں اغوا کاروں کیخلاف آپریشن ، دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا ، ایس ایس پی سکھر تنویر تنیو ، آپریشن مغویوں کی اطلاع پر شروع کیا گیا ، جس میں دو اضلاع کی پولیس حصہ لے رہی ہے ،زرائع سکھر پولیس کے پریس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر اور کشمور پولیس نے ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کی سربراہی میں کرم پور کے علاقے میں مغویاں اور اغواء کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دواغواء کاروں کو بمعہ اسلحہ گرفتار کرنے کا دعوہ کیا ہے اور ان کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں پریس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر تنویر تنیو نے کہا ہے کہ کرم پور کے علاقے میں آپریشن اغواء کاروں اور مغویاں کی موجودگی پر کیا گیا تھا اور یہ آپریشن مغویاں کی بازیابی تک جاری رہے گا واضع رہے کہ اس آپریشن میں دو اضلاع سکھر اور کشمور کی پولیس حصہ لے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں