عمر ان خان قوم سے کیا وعدہ وفا نہ کر سکے

جمعرات 12 فروری 2015 14:37

عمر ان خان قوم سے کیا وعدہ وفا نہ کر سکے

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء)چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان قوم سے کیا وعدہ نبھا نہ سکے اور سخت سیکیورٹی او ر پروٹوکول کے ساتھ سانحہ شکار پور کے متاثرین سے ملنے پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان خان سانحہ شکار پورکے متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے لیے امام بارگاہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے خودکش حملہ میں شہیدہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہید ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے امام بارگاہ کے اندر چلے آئے لیکن سیکیورٹی کے پیش نظر انہیں عمرا ن خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ عمر ان خا ن نے سانحہ پشاور کے بعد پروٹوکول نہ رکھنے کا قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ اپنے ساتھ پروٹوکول نہیں رکھیں گے اور اکیلے ہی سفر کیا کریں ، اس حوالے سے انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کو بھی ہدایت دی تھی کہ وہ انہیں پشاور آمد پر پروٹوکول نہیں دیں گے لیکن آج سکھر سے شکار پور جاتے ہوئے عمران خان کے ساتھ پروٹوکول کی گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ تھا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں