میونسپل کمیٹی روہڑی کے سینیٹری جمعدار کا چار ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر خود سوزی کرنے کا اعلان

اتوار 15 فروری 2015 14:42

روہڑی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء ) میونسپل کمیٹی روہڑی کے سینیٹری جمعدار کا چار ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر خود سوزی کرنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی روہڑی کے سینیٹری جمعدار شوکت علی شیخ نے روہڑی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میں نساسک روہڑی کے افسران میری چار ماہ کی تنخواہیں نہیں دے رہے جسکی شکایات کمشنر ڈپٹی کمشنر چیف میونسپل آفسر ودیگر کو کرنے پر نساسک افسران نے نساسک سے رلیف کرکے میونسپل کمیٹی واپس بھیج دیا تنخواہیں نہ ملنے کے باعث میرے گھر میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے اور قرض داروں نے میرا جینا حرام کردیا ہے شکایات کے باوجود مجھے چار ماہ کی تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے شوکت علی شیخ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں روکی گئیں تنخواہیں نہ دی گئیں تو میونسپل کمیٹی روہڑی کے سامنے اپنے بچوں کے ہمراہ خودسوزی کرلونگا جسکی ذمہ داری اسٹنٹ مینجر نساسک وحید ابڑو ،سینیٹری انسپکٹر منیر احمد چار ن ،ماجد عباسی،چیف میونسپل آفسر روہڑی پر عائد ہوگی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں