عمران خان کواپنی تا ریخ پیدائش پر شکوک و شہبات ہیں تو وہ اس کی بھی تصدیق کرالیں، عابد شیر علی

پیر 16 فروری 2015 17:43

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) وزیر مملکت برائے پا نی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کواپنی تا ریخ پیدائش پر شکوک و شہبات ہیں تو وہ اس کی بھی تصدیق کرالیں انہوں نے خود شادی میں ہا رس ٹریڈنگ کی ہے اور ہم سے اوپن بیلٹ کی بات کرتے ہیں وہ خود اپنی پا رٹی سے گھبرا رہے ہیں اور اپنے ہی ایم پی ایز سے خوفزدہ ہیں سکھر میں ایک سو بتیس کے وی گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا ک ہ دسمبر دو ہزار سترہ تک پا کستان کو فری لو ڈ شیڈنگ ملک بنا دیں گے اس کے لیے بجلی پیدا کر نے کے منصو بوں پر کام جا ری ہے ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم کے لیے وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو پچاس ارب روپے جا ری کر نے کے احکا مات جا ری کر دیئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ما ضی میں بجلی کے لیے ذاتی مفا دات کے لیے معاہدے کیے جا تے رہے مگر ہما را مفاد پا کستان ہے ان کا کہنا تھا کہ نندی پور پا ور پراجیکٹ منصو بے پر با بر اعوان نے چا ر کروڑ روپے رشوت لی اور اس کی وجہ سے ایک سو تیرہ ارب روپے کا نقصان ہوا اور اب وہی با بر اعوان اب شیخ الحدیث بن کر گھوم رہے ہیں ان کو حساب دینا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک ہما ری سو ارب روپے کی نا دہندہ ہے کے الیکٹرک والوں نے اپنا پیسہ تو دبئی بھیج دیاہے مگر ہما رے پیسے پر موج کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ معاہدہ کرو مگر بھول جائیں پہلے ہما را پیسہ دیں پھر نیپرا کی جانب سے مقرر کیے جا نے والے ٹیرف پر بات ہو گی ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ بلو چستان کی جانب ایک سو دس ارب ، آزاد جموں کشمیر کی جانب انچاس ارب، سندھ کی جان ب انھتر ارب ، پنجاب کی جانب پانچ ارب ، کے پی کے کی جانب بیس ارب واجب الادا ہیں ان کا کہنا تھا کہ چا ر کھلی کچہریوں کے دوران مختلف کمپنیوں کے اٹھتر افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کا روائی کی جا رہی ہے انہوں نے اراکین پا رلیمنٹ سے کہا کہ وہ لو گوں کو بجلی کے بل جمع کرا نے کی طرف راغب کریں ہم مفت میٹر لگا نے کو تیار ہیں صا رفین تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں