سکھر: ستر سالہ شخص 24 گھنٹوں سے دکان میں بند

منگل 17 فروری 2015 17:12

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 فروری 2015 ء): سکھر میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک ستر سالہ شخص دکان کے اندر ہی بند رہ گیا . گھر نہ پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا .

(جاری ہے)

24 گھنٹے گزر جانے کے بعد پڑوس کے دکانداروں اور گھر والوں نے دکان کے تالے توڑ کر ستر سالہ شخص کو 24 گھنٹوں کے بعد دکان سے باہر نکال لیا. معمر شخص کی حالت 24 گھنٹوں تک دکان میں بند رہنے کی وجہ سے غیر ہو گئی. تاہم انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں