سکھر میں انڈر 16 بیڈ منٹن اور ایتھلیٹکس کوچنگ کیمپس 20 فروری سے شروع ہونگے

جمعرات 19 فروری 2015 18:46

سکھر میں انڈر 16 بیڈ منٹن اور ایتھلیٹکس کوچنگ کیمپس 20 فروری سے شروع ہونگے

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) ضلعی اسپورٹس افسر سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سندہ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے انڈر 16-گرلز اینڈ بوائز بیڈ منٹن اور ایتھلیٹکس کے کو چنگ کیمپس 20 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔جو 10 مارچ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بیڈ منٹن (گرلز ) کا کیمپ 20 فروری سے 10 مارچ تک صبح 09 بجے سے 11:30 بجے تک اور بیڈ منٹن( بوائز )کا کیمپ 20 فروری سے 10 مارچ تک دوپہر 12بجے سے شام 03 بجے تک سکھر جم خانہ میں منعقد کیا جائے گا۔

اسی طرح ایتھلیٹکس( گرلز) کا کیمپ 20 فروری سے 10 مارچ تک صبح 09 بجے سے 11:30 بجے تک اور ایتھلیٹکس ( بوائز )کا کیمپ 20 فروری سے 10 مارچ تک دوپہر 12بجے سے شام 03 بجے تک جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد کیا جائے گا۔دلچسپی رکھنے والے طلبا اور طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ دیئے گئے وقت اور جگہ پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں