سکھر‘ ضلعی انتظامیہ کے ورکشاپوں کی زبردستی شہر سے منتقلی کیخلاف مستریوں کی گلے میں پھندا لگا کر علامتی بھوک ہڑتال

جمعہ 20 فروری 2015 18:33

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستریوں کو شہر سے باہرزبردستی منتقل کئے جانے والے عمل کے خلاف مستریوں کی بڑی تعداد نے سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤن الہہ داد بوزدار ، اکبر علی ، استاد غلام حسین ، محمد حسین مغل ، محمد سلیم ، محمد شفیق بھٹی و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے گلے میں پھندا لگا کر علامتی بھوک ہڑتال کی ‘اور اے سی نیو تعلقہ رانا عدیل سمیت کرپشن میں ملوث سابق عہدے داروں اور افسران کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مستریوں کی ورکشاپ ڈینٹر پینٹر کالونی منتقل کرنے والا عمل اچھی بات ہے لیکن مستریوں کو ڈینٹر پینٹر منتقل کئے جانے سے قبل کالونی میں مستریوں کو بنیادی سہولیات فراہمکرنے ، کرپشن ، پلاٹوں کی بندر بانٹ اور پلاٹوں سے محروم مستریوں کے حوالے سے انتظامیہ کو کئی بار درخواست کیں مگر نیو تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر رانا عدیل نے سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سابق کرپشن میں ملوث عہدے داروں سے بھاری رقم لیکر غریب محنت کش مستریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا شروع کر دیئے ہیں جو انتظامیہ کی زیادتی ہے گذشتہ دنوں شہر سے منتقلی کے حوالے سے کئے جانے والے آپریشن کے بعد شہر کے مستری بے روزگار ہو چکے ہیں اور جن مستریوں کو منتقل کرنا چاہتے ہیں ان کو توسابق عہدے داروں کی جانب سے کی جانی والی کرپشن اور بندر بانٹ کی وجہ سے ڈینٹر پینٹر کالونی میں پلاٹ تک نہیں مل سکے ہیں ڈینٹر پینٹر کالونی میں پلاٹوں کی کمی اور زمینی پیمائیش سمیت دیگر معمالات حل نہیں ہو سکے ہیں اور انتظامیہ زبردستی مستریوں کو منتقل کرنا چاہتی ہے جو درست نہیں ایسے حالات میں مستری کی منتقلی مشکلات کا شکار ہو جائیگی رہنماؤں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مستریوں کیساتھ انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رانا عدیل کی جانب سے کی جانی والی زیادتیوں کو نوٹس لیا جائے اورمستریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلاتے ہوئے سابق عہدے داروں کی کرپشن اور پلاٹوں میں ہیر پھر کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں