پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے جلد کندھرا سمیت نواحی علاقوں میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کر نوجوانوں کو میرٹ پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں میں نوکریاں دی جائیں گی، سید اویس قادر شاہ

ہفتہ 21 فروری 2015 17:12

روہڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے جلد کندھرا سمیت نواحی علاقوں میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کر نوجوانوں کو میرٹ پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں میں نوکریاں دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھرا کے علاقے یونین کونسل اروڑ کے مختلف دیہاتوں بھٹ نور شاہ ،عالم خان سروہی ،محمد سروہی ودیگر علاقوں میں مختلف برادریوں کے افراد کے انتقال پر انکے ورثاء سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونگی یہ شہیدوں کی جماعت ہے جسکا سر چشمہ عوام ہیں عوام صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں جلد اپنے حلقے کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کرواکر عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات مہیا کرینگے اور میرٹ پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں میں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریا ں دی جائیں گئی میرٹ کو بر قرار رکھنے کے لیے نوکریوں کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سیل کے ذریعے امتحان پاس کرنا ضروری ہوگا اس موقع پر انکے ہمراہ ،اعجاز احمد پلھ ،محمد بڈھل چنہ ،عبدالستار شیخ ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں