سکھر،وزیر تعلیم نثار کھوڑو کے اعلانات کے باوجود گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی نہ ہو سکی،

ورکرز ماڈل اسکول میں گھوسٹ اساتذہ کا راج ، ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹس ، اساتذہ پریشان ، صوبائی وزیر تعلیم سے اسکول کو تباہ حالی سے بچانے اورڈیوٹی دینے والے اساتذ ہ کیساتھ زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 21 فروری 2015 22:21

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) وزیر تعلیم نثار کھوڑو کے اعلانات کے باوجود گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی ، ورکرز ماڈل اسکول میں گھوسٹ اساتذہ کا راج ، ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹس ، اساتذہ پریشان ، صوبائی وزیر تعلیم سے اسکول کو تباہ حالی سے بچانے اورڈیوٹی دینے والے اساتذ ہ کیساتھ ہونی والی زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سندھ کی تعلیم ی درسگاہوں سے گھوسٹ اساتذہ کے خاتمے کے اعلانات کے باوجود سکھر کے بیشتر تعلیمی درسگاہوں میں گھوسٹ اساتذہ کا راج عروج پر پہنچ گیا جس کی زندہ مثال سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا میں قائم ورکرز ماڈل اسکول ہے جہاں گھوسٹ اساتذہ کی بڑی تعداد موجود ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی کے بجائے ان اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جو اپنی ذمہ داری بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ایسے کئی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے زبردستی تبادلے کر دیئے گئے ہیں اور کئی اساتذہ کو شوکاز نوٹس جار ی کئے جا رہے ہیں زرائع نے تمام صورتحال سے میڈیا کو آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اسکول کے ایڈمنسٹریٹر خود چھ ماہ سے اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس ناہیدہ بھٹو گھوسٹ اساتذہ سے ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے شکایات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کو گھر بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے ورکز ماڈل اسکول انتظامیہ کی اساتذہ دشمن پالیسیوں کے عمل کے باعث اسکول میں تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو اور سیکریٹری تعلیم سندھ کے گھوسٹ اساتذہ سمیت ورکرز ماڈل اسکول میں گھوسٹ اساتذہ کی سرگرمیوں کو نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کیساتھ ہونی والی زیادتیوں جبری تبادلے اور بلاجواز شوکاز نوٹس دیئے جانے والے عمل کے خلاف ایکشنلیکر فرض شناس اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں