سکھر،مستریوں کو شہر سے باہرزبردستی ڈینٹر پینٹر کالونی منتقل کرنے کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال

ہفتہ 21 فروری 2015 22:27

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستریوں کو شہر سے باہرزبردستی ڈینٹر پینٹر کالونی منتقل کئے جانے والے عمل کے خلاف شہر کے مستریوں کی بڑی تعداد نے دوسرے روز بھی اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤن الہہ داد بوزدار ، اکبر علی ، استاد غلام حسین ، محمد حسین مغل ، محمد سلیم ، محمد شفیق بھٹی و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال کی اور اے سی نیو تعلقہ رانا عدیل سمیت کرپشن میں ملوث سابق عہدے داروں اور افسران کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھاضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستریوں کو شہر سے زبردستی ڈینٹر پینٹر کالونی منتقل کیا جا رہا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے انتظامیہ نے ڈینٹر پینٹر کالونی میں کسی قسم کی مستریوں کو سہولیات فراہم نہیں کیں اور ابتک کئی غریب محنت کش کالونی میں پلاٹوں سے محروم ہیں انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے اور سابق عہدے داروں کی جانب سے کی جانی والی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے ہم انتظامیہ کو بتا دینے چاہتے ہیں کہ مستری اپنے حقوق لئے بنا ڈینٹر پینٹر کالونی منتقل نہیں ہونگے ہنماؤں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مستریوں کیساتھ انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رانا عدیل کی جانب سے کی جانی والی زیادتیوں کو نوٹس لیا جائے اورمستریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلاتے ہوئے سابق عہدے داروں کی کرپشن اور پلاٹوں میں ہیر پھر کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا دوسری جانب مستریوں کیساتھ اظہا ریکجہتی کیلئے سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن (ہمدر پینل ) کے چیئرمین محمد لطیف مغل نے اپنے وفد کے ہمراہ علامتی بھوک ہٹرتال کیمپ میں شرکت کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں