تعلیمی درسگاہوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کو تعلیمی کیساتھ ذہنی و جسمانی نشونما کیلئے مثبت کردار اداکرتی ہیں ،ہدایت اللہ نیازی

ہفتہ 21 فروری 2015 22:32

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) تعلیمی درسگاہوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کو تعلیمی کیساتھ ذہنی و جسمانی نشونما کیلئے مثبت کردار اداکرتی ہیں ان خیالات کا اظہارہیڈ ماسٹر ہدایت اللہ نیازی اور حاجی منیر احمد جونیجو نے گذشتہ دنوں ایلیمنٹری اسکول کنڈوواہن سکھر میں انٹر اسکول ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں ہی کی بدولت صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے طلبہ کو بھی چاہیے کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ ان کا اصل مقصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ہے،اساتذہ کرام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے انہیں اپنے تجربات کی روشنی میں تعلیم دیں اور انہیں حقیقی علم کے زیور سے آراستہ کریں۔

(جاری ہے)

آخر میں حاجی منیر احمد جونیجو نے بال کوشارٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں