سکھر: بیوی اور ساس سے متعلق قتل کا فتوی دینے والے مولوی کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 24 فروری 2015 18:03

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015 ء) : اپنی بیوی اور ساس سے متعلق قتل کا فتوی دینے والے مولوی کلیم اللہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے.

(جاری ہے)

مولوی کی بیوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خاوند مجھے مارتا تھا اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا ، کھانا بھی نہیں دیتا تھا ، طلاق کا مطالبہ کرنے پر قتل کا فتوی جاری کر دیا. ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ مولوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے. ای سایس پی کا کہنا ہے کہ اس کیس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی صدارت ایک ایس پی آفیسر کریں گے جبکہ 2 ڈی ایس پیز کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں