ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر کا تعزیتی اجلاس

بدھ 25 فروری 2015 21:14

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر کا تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں انفارمیشن آفیسرز سید ساجد حسین شاہ، سید عامر رضا شاہ، غلام رضا بھٹی ،عامرہ زرتاش اور اسٹاف ممبران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ اطلاعات سندھ پبلیکیشن سیکشن کے انفارمیشن آفیسرظفر علی ملاح سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں