محنت کشوں کیساتھ زیادتی کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ڈینٹر پینٹر کالونی اور مستریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، محنت کش پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،پیپلز پارٹی نے دوراقتدار اور اقتدار نہ ہونے پر محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے

قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی مزدوروں کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ محنت کشوں کیساتھ زیادتی کسی صورت قبول نہیں کرینگے ڈینٹر پینٹر کالونی اور مستریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی محنت کش پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے دوراقتدار اور اقتدار نہ ہونے پر بھی محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی سکھر کے مستری خود کو تنہا نہ سمجھیں پی پی ان کا ساتھ دیگی۔

سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما اللہ داد بوزدار کی قیادت میں ملنے والے مزدوروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفد میں استاد غلام حسین ، محمد حسین مغل و دیگرمستری رہنما موجود تھے وفد نے سید خورشید احمد شاہ کو مستریوں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں ، ڈینٹر پینٹر کالونی میں ترقیاتی کاموں کے فقدان ، ممبران کی پلاٹوں سے محرومی سمیت انتظامیہ کی جانب سے مستریوں کو شہر سے زبردستی منتقل کئے جانے والے اقدام سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر سید خورشید احمد شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ مستری (محنت کشوں ) کی ہر ممکن مدد کی جائیگی اور بہت جلد ڈینٹر پینٹر کالونی کے روکے ہوئے ترقیاتی کاموں جن میں سڑکیں ، روڈ، صاف پینے کا پانی ، بجلی و دیگر کاموں کے آغاز کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا مستریوں نے سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے مستریوں کے مسائل غور سے سننے اور انکے کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں