سکھر ،مختلف برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا بچوں کے ہمراہ بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 مارچ 2015 21:14

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) صالح پٹ کے قریبی گاؤں مختلف برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت خان محمد بنگلانی ، محمد مراد جھنگوانی مسمات مائی بالی و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں ہمارے 7 سے 8 گاؤں آباد ہیں اور ہم لوگ عرصہ چالیس سالوں سے اپنے گاؤں میں رہائش پذیر ہیں علاقے کے بااثر سید برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختیارکار سے ملی بھگت کر کے ہمارے گاؤں کے جعلی کاغذات بنواکر ہمیں بے دخل کرنے کی کوشش کی جس پر ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور گذشتہ آٹھ سالوں سے ہمارا بااثر کیساتھ کیس چل رہا ہے لیکن بااثر شخص آئے روز ہمارے گاؤں پر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیتا ہے اور گاؤں خالی کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے متعلقہ پولیس بھی ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں