سندھ پو لیس دہشتگردی کے خلاف سب سے زیا دہ کام کررہی ہے ،غلام حیدر جمالی

دہشت گر دی اور جرائم کو روکنے کیلئے ڈرون ٹیکنا لو جی صرف سکھر میں ہی نہیں بلکہ سندھ بھر میں استعمال کریں گے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنا لو جی کی ضرورت ہوتی ہے ،آئی جی سندھ

پیر 9 مارچ 2015 00:16

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پو لیس غلام حیدر جما لی نے کہا ہے کہ سندھ پو لیس اس وقت دہشتگردی کے خلاف سب سے زیا دہ کام کررہی ہے دہشت گر دی اور جرائم کو روکنے کے لیے ڈرون ٹیکنا لو جی صرف سکھر میں ہی نہیں بلکہ سندھ بھر میں استعمال کریں گے اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنا لو جی کی ضرورت ہو تی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے ڈی آئی جی آفس میں پو لیس افسران کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے آئی جی سندھ نے دعویٰ کیا کہ پروین رحمان ،زہرہ شاہ اور پروفیسر روبینہ خا لد سمیت کر اچی کے تمام ہا ئی پرو فائیل کیسسز حل کر لیے گئے ہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صو رتحال کا فی بہتر ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جہاں دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی مو جو دگی کی اطلاع ملے گی ہم وہاں کا روائی کریں گے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہما را سب سے بڑا ٹا سک ہے اور اس کے تحت ہم کئی نئے قانون لا رہے ہیں جس میں لا ؤڈ اسپیکر ، ایم پی او اور رہا ئشی مکا نا ت کرائے پر دینے کے حوا لے سے قوانین شامل ہیں افغا نیوں سمیت غیر ملکیوں کے حوا لے سے ہما ری پا لیسی کلئیر ہے اغوا برائے تا وان کے واقعات سندھ میں تقریباً ختم ہو چکے ہیں ہم نے اغوا برائے تا وان کے واقعات میں کئی سخت ایکشن کیے ہیں اور بڑی تعداد میں کر منلز پکڑے گئے ہیں افغا نیوں کے خلاف سکھر ، شکا رپور ، لا ڑکا نہ ، کشمور سمیت سندھ بھر میں کا روائیاں کی گئی ہیں ہما رے لیے دہشت گرد اور ڈا کو کر منل ہے اور ان کے خلاف قانون کے تحت ایکشن کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں