سکھر ،وومین ہاکی گراؤنڈ میں ملتان میں منعقد ہونے والی آل پاکستان وومین ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلزکا انعقاد

بدھ 11 مارچ 2015 21:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رمضان جمالی کی نگرانی میں سکھر وومین ہاکی گراؤنڈ میں ملتان میں منعقد ہونے والی آل پاکستان وومین ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے ٹرائلزلیئے گئے۔ ٹرائلز میں سندھ صوبے کے تمام ڈویژن سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے بتایا کہ ملتان میں آل پاکستان وومین ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کی جا رہی ہے جو 17 مارچ سے 23 مارچ 2015 تک جاری رہے گی اس کے لئے سندھ کی ہاکی ٹیم کے لئے سکھر ہاکی گراؤنڈ میں ٹرائل لئے جارہے ہیں تا کہ سندھ سے ایک بہترین ٹیم منتخب کر کہ ملتان میں ہونے والی آل پاکستان وومین ہاکی ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی پیش کی جاسکے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں