قتل کے مجرم کو 25مارچ کو سکھرجیل میں پھانسی دی جائیگی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سینٹرل جیل سکھر میں قید بچے کے قتل کیس میں ملوث عبدالرزاق کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ کے رہائشی میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ معصوم بچے کو مسجد میں پیش امام عبدالرزاق نے بے دردی سے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

مجرم گیارہ سال سے جیل میں قید تھا اور اس کو دو ہزار چار میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے پھانسی کے منتظر قیدی عبدالرزاق چوہان کو 25مارچ کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عبدالرزاق چوہان کو پچیس مارچ کو صبح ساڑھے چھ بجے تختہ دارپر لٹکایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں