سکھر کے تفریحی پا رکوں اور بس اسٹینڈپر کھلے عام جوا ہو نے لگا ،انتظا میہ کی چشم پو شی

جمعہ 20 مارچ 2015 19:39

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) سکھر کے تفریحی پا رکوں اور بس اسٹینڈپر کھلے عام جوا ہو نے لگا ، انتظا میہ باخبر ہو نے کے با وجود بے خبر بن گئی ، انتظا میہ کی چشم پو شی کی وجہ سے نوجوان یہاں تک کے بچے بھی اس بری لت کا شکار ، سارے دن کی کمائی نو جوانوں نے جوا میں گنوا دی ، سادہ لو ح افراد بھی جواریوں کا شکار بن گئے ، جوا ری دونوں ہا تھوں سے لو ٹنے لگے تفصیلات کے مطابق سکھر کے تفریحی پا رکوں میں نمبر گیم سمیت دیگر جوا کھلے عام ہو نے لگا ہے اس جوا کی لت میں ہر عمر کے نوجوان شامل ہیں جو گھروں سے پیسے لے کر جیتنے کے لالچ میں آکر جوا کھیل رہے ہیں اس ساری صو رتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود انتظامیہ اس طرح بے خبر بن گئی ہے جس طرح اسے خبر نہ ہو جبکہ یہ جوا سکھر کے مرکزی تفریحی پارک لب مہران، فیملی پارک ، نیو پنڈ رریلوئے ٹریک سمیت دیگر تفریحی اور بس پوائنٹ کے مقام پر ہو رہا ہے جس کے اندر اور باہر تک پو لیس کے اہلکار تعینات ہو تے ہیں مگر ان کو یہ چیز نظر ہی نہیں آتی انتظا میہ کی اس چشم پو شی کی وجہ سے ملک کے مستقبل کو جان بو جھ کر تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے نو جوان نسل تباہ ہورہی ہے مگر کوئی نوٹس تک لینے والا نہیں انتظا میہ کی اس چشم پو شی کا بھر پور فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے جوا ریوں نے دیہی علاقوں سے تفریح کے لیے آنے والے افرادکو شکار بنا یا ہواہے اور انہیں رقم جیتنے کا لالچ دے کر انہیں دونوں ہا تھوں سے لوٹ رہے ہیں شہریوں نے تفریحی مراکز پر جوئے کے فروغ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں