وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ بھی نہیں معلوم کہ صوبے کا آئی جی کون ہے،سند ھ حکومت کے امن اومان کے حوالے سے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں،سند ھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی،سند ھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں،

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہر یا ر خان مہر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:34

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہر یا ر خان مہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اغوا برائے تا وان کا کوئی کیس نہ ہو نے کا دعوی ٰ کر نے وا لے سندھ کے وزیر اعلیٰ کو یہ تک پتہ نہیں ہو گا کہ صو بے کا آئی جی کون ہے اور کو نسا ایس ایس پی لگا ہوا ہے ہم ان کی با توں سے مطمئن نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے امن و امان کے حوا لے سے کیے جا نے والے اقدامات پر ہمیں اطمینان ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ریٹا ئرڈ ڈی آئی جی عبد اللہ چا چڑ کے انتقال پر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سات سال سے امن وامان کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے اگر اس میں کو ئی بہتری آئی بھی ہے تو وہ بھی رینجرز کے آنے کے بعد آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی نے بلدیا تی انتخا با ت کی نہیں بلکہ دھا ندلی کی تیا ریاں کر لی ہیں سندھ حکو مت کی نیت ہی نہیں ہے کہ وہ بلد یا تی انتخا با ت کرائے کیو نکہ اس نے جو قوانین بنا ئے وہ سپریم کو رٹ کے احکامات کے بر عکس ہیں اور کوئی بھی ان کو چیلنج کر سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج لگتے نہیں دیکھ رہا تو اس پر مزید کیا تبصرہ کروں کیو نکہ یہ صرف با تیں ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن پر الزامات لگے ہیں ان کو اس کی وضا حت کر نی چاہیئے کیو نکہ جو شکوک و شہبات تھے ان میں سے کئی باتیں منظر عام پر آئی ہیں تا ہم اس پر سندھ حکو مت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے حکو مت کی اس پر خا موشی پر تاثر دیتی ہے کہ کہیں خود حکو مت بھی اس میں ملو ث نہیں ہے کیو نکہ مسترد کر نے سے کام نہیں چلے گا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں